Ticker

6/recent/ticker-posts

ایک اور ویڈیو لیک ہوگئی لنک آخر میں 

نابالغ افراد مت پڑھیں۔ دنیا میں خوشی ، غمی ، حسرت ، مایوسی جیسے بے شمار احساس پائے جاتے ہیں۔ لذت حاصل کرنے کے بھی قدرتی ، غیر قدرتی لاتعداد ذرائع موجود ہیں۔ لیکن ایک لذت ایسی ہے جو سب پر بھاری ہے۔ کوئی آپ کے پہلو میں ہو۔ آپ کسی کی خوشبو کو محسوس کررہے ہوں آپ کو اس کا لمس مل رہا ہو۔ آپ کو اسکی سانسیں اپنے اندر اترتی محسوس ہورہی ہوں۔ پھر اسکے بعد قیامت ہے۔ 

یہ سب سے بڑی لذت بھی ہے۔ انسانی فطرت ، جبلت اور ضرورت بھی۔ نارمل انسان اگر لمباعرصہ اس لذت سے دور رہے گا تو شاید وہ نفسیاتی طور پر نارمل رہ نہیں پائے گا۔ اس جبلت کا براہ راست تعلق آپ کے جسم میں گردش کرتے خون سے ہے۔ نیلی گولیوں کے شوقین بزرگ بھی جانتے ہیں کہ یہ گولی کچھ بھی نہیں کرتی بس خون کی گردش تیز کرتی ہے۔ نوجوان نسل میں تو یہ گردش ویسے ہی بہت تیز ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے اس خاص احساس کے شکنجے

میں آجانے کے امکانات بھی زیادہ۔ 

ایک تو سیدھا سیدھا کتابی حل ہے۔ اللہ سے لو لگائیں۔ حرام سے پرہیز کریں۔ نکاح جلدی کریں۔ لیکن یہ دنیا آئیڈیل نہیں ہے۔ یہاں حضرت انسان بستا ہے۔ وہ سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی غلطیاں کرتا ہے۔ بار بار کرتا ہے۔ دوسروں کو غلطیاں کرتے دیکھتا ہے سبق نہیں سیکھتا اور پھر ایک دن اسکی غلطی پکڑی جاتی ہے۔ یہ ایسی غلطی ہے جو ہمارے معاشرے میں پکڑی جائے اور ایسے ثبوت کیساتھ پکڑی جائے تو پھر خطاکار کو بعض دفعہ انتہائی حد سے گزرنا پڑتا ہے۔ اسکے اہلخانہ میں سے ہی کوئی غیرت کا کلہاڑا چلا دیتا ہے۔ 

اب یہ بھی معاشرتی المیہ ہے کہ ایسی کسی غلطی کا نزلہ زیادہ تر خاتون پر گرتا ہے۔ مرد بالعموم صاف نکل جاتا ہے۔ بلکہ بھولے ریکارڈ جیسے مرد اس چیز کو کیش کروا کر چھوٹے موٹے سٹار بھی بن جاتے ہیں۔ یعنی بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت خواتین کو ہے۔ 

ویڈیو لیک کیوں ہوتی ہے؟ کیونکہ ویڈیو بنائی گئی ہوتی ہے۔ کوشش کریں کہ غلطی نہ کریں۔ بہکنے سے گریز کریں۔ اگر غلطی کررہے ہیں تو ویڈیو ریکارڈ کروا کر اس غلطی کو چار چاند لگانے کی کوشش مت کریں۔ ابھی بنا کر دیکھ کر ڈیلیٹ کردوں گا کبھی نہیں ہوتا۔ میں تمہارے ساتھ ایسا کیوں کروں گا کرنے والا ہی ایسا کرتا ہے۔ 

یہ بھی زرا تلخ حقیقت ہے، برا لگے گا لیکن معاشرتی سچ ہے زیادہ تر کیسز میں اگر مرد آپ سے  ناجائز تعلق رکھ رہا ہے تو بے شک جتنی مرضی قسمیں کھا لے وہ آپ سے شادی نہیں کرنے والا۔ یہ ہمارے معاشرے کی ایک ایک مرد کی سوچ ہے۔ اس شادی کے لیے اپنے بچوں کی ماں وہ چاہیے جسے unwrap وہ خود کرے۔ لہذا اگر آپ کسی ممکنہ شادی کے لالچ یا جھانسے میں اسے سہولت دے رہے ہیں تو اس شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہونے والا۔ وہ آپ کو اپنی محبوب ترین چیز قرار دے رہا ہوگا آپ کو اپنے ہونے والے بچوں کی ماں بھی کہے گا لیکن وہی اپنے دوست کو آپ کی ایک تفصیل مصالحے لگا لگا کر بتا رہا ہوگا۔ وہ آپ سے شادی نہیں کرنے والا۔ 

کچھ شادی شدہ جوڑے بھی یہ غلطی کربیٹھتے ہیں۔ خود کو مصروف عمل دیکھنے کے جذبے میں کچھ نہ کچھ ریکارڈ کر بیٹھتے ہیں۔ پھر وہ فون کبھی بیچ بیٹھتے ہیں کسی کو دے بیٹھتے ہیں تو کسی نہ کسی ڈیٹا لیک کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہاں بھی حل وہی ہے۔ آپ کو ایسی ویڈیو دیکارڈ کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ 

نہ یہ ویڈیو لیک آخری ویڈیو لیک ہے۔ نہ اب یہ سلسلہ ختم ہونے والا ہے۔ آج سے بیس سال پہلے دنیا میں چند ملین ڈیجیٹل کیمرے تھے۔ اب کئی ارب کیمرے ہیں۔ ہر گھر میں ہیں ہر کسی کے پاس ہیں۔ جو انسانی فطرت آپ میں ہے وہی آپ کی بہن ماں بیٹی میں بھی ہے۔ جو غلطی کوئی اور عورت کرسکتی ہے وہی غلطی آپ کے خاندان میں سے بھی کسی سے ہوسکتی ہے۔ اللہ آپ سب کو ہم سب کو محفوظ رکھے۔ 

اگر آپ آخر تک لنک لینے آئے ہیں تو آپ کی پیدائش پر لعنت۔


Post a Comment

0 Comments